باٹا کمپنی کی جانب سے گھرکی ہسپتال میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح 

  باٹا کمپنی کی جانب سے گھرکی ہسپتال میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایم ڈی باٹا عمران ملک نے گزشتہ روز گھرکی ہسپتال میں باٹا کی جانب سے بنائے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور بعدازاں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں نئے باٹا سٹور کا افتتاح کر دیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر عامر عزیز اور نعیم گھرکی بھی موجود تھے۔ ایم ڈی باٹا عمران ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں۔ صاف پانی ہمارے معاشرہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس لئے ہم ہسپتالوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا رہے ہیں تا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو صاف پانی مل سکے۔ انہوں نے کہا باٹا پہلے بھی عوامی فلاح کے منصوبوں میں پیش رہا ہے اور ہم آئندہ بھی اپنی سماجی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ عمران ملک کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ڈاکٹر عامر عزیز نے گھرکی ہسپتال کی جانب سے باٹا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہسپتال کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اشد ضرورت تھی جو باٹا نے پوری کر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -