خزانے سے 25ارب روپے غائب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 خزانے سے 25ارب روپے غائب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے خزانے سے 25ارب روپے غائب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے خزانے سے 25ارب 18 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں مگر کوئی ریکارڈ ہی نہیں مرتب کیا گیا۔ 

مالی سال 2019-20 کے آڈٹ میں یہ بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان یہ چیئر مین نیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ قومی خزانے سے 25ارب روپے غائب ہونے کا نوٹس لیا جائے۔ قومی خزانے سے 25ارب روپے کی بڑی رقم غائب ہونے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔اس کرپشن میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -