آئی پی ایچ میں ڈاکٹرز کیلئے مینجمنٹ سکلز ٹریننگ کورس کا آغاز

آئی پی ایچ میں ڈاکٹرز کیلئے مینجمنٹ سکلز ٹریننگ کورس کا آغاز

  

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ  سیکنڈری ہیلتھ کے ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں ایڈمنسٹریٹو عہدوں پر تعیناتی کیلئے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ(IPH) میں ڈاکٹرز کیلئے چار ہفتوں پر مشتمل مینجمنٹ سکلز ٹریننگ کورس کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین IPH پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا کہ اس ٹریننگ کورس سے ڈاکٹرز کو ہسپتال اور دیگر اداروں میں انتظامی عہدوں پر فرائض سر انجام دینے کی صلاحیت میں مزید اضافہ  ہوگا۔

  اور انہیں ایڈمنسٹریٹو معاملات، سول سرونٹس کے قانونی امور، آڈٹ اینڈ  اکاؤنٹس، تنظیمی امور، PEEDA ایکٹ، پرچیز  اینڈ پروکرمنٹ بارے ٹیکنیکل باتوں کی آگاہی حاصل ہوگی جس سے ہیلتھ کے اداروں کی ورکنگ میں بھی بہتری آئیگی۔ ڈاکٹر زرفشاں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور وزیر صحت نے ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر ز کی ایڈمنسٹریٹو امور بارے ٹریننگ کا اہتمام کر کے اس اہم ضرورت کا ادراک کیا جو ایک انتہائی احسن اقدام ہے۔

مینجمنٹ سکلز ٹریننگ کورس میں 50 پچاس ڈاکٹر کے بیج کو 4 ہفتوں کی ٹریننگ دی جائیگی جس کیلئے سبجیکٹ  specialists اور ریٹائر افسران ڈاکٹر ز کو لیکچر دیں گے مزید براں زیر تربیت ڈاکٹر ز کیلئے فیلڈ وزٹس کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔اس ٹریننگ سے صحت کے شعبہ میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے تربیت یافتہ جنرل  کیڈر کے ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -