لانگ مارچ جمہوریت کے  منافی ہے،سائرہ زاہد رانا

 لانگ مارچ جمہوریت کے  منافی ہے،سائرہ زاہد رانا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف شالیمارٹاؤن شعبہ خواتین لاہور کی صدر سائرہ زاہد رانا نے پاکستان ڈیموکریٹک مومونٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے لانگ مارچ کی تیاریاں کرنے کے اعلان کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ جمہوریت کے منافی ہے۔ انتخابات میں مسترد شدہ اور ہارے ہوئے سیاستدان عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

6ماہ سے زائد لانگ مارچ کے اعلانات کرنے والے اور ہر بار یوٹرن لینے والے اب ایک بار پھر لانگ مارچ کے اعلانات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ سینٹ الیکشن کا مہینہ ہے،اپوزیشن کا لانگ مارچ استعفے دینے کے اعلان کی طرح فلاپ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شالیمارٹاؤن شعبہ خواتین لاہور کی تنظیمی اجلاس میں عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  سائرہ زاہد رانا نے کہا کہ تحریک انصاف صاف و شفاف سینٹ کے انتخابات کیلئے کوشاں ہے۔اس سے قبل سابق ادوار میں اراکین کی خریدوفروخت ہوتی رہی ہے تحریک انصاف سینٹ الیکن میں بھی انصاف کرے گی اور سینٹ میں خریدو فروخت کی سیاست کا خاتمہ کرکے صاف ستھر ی قیادت سامنے لائے گی انہوں نے  خواتین عہدیداران کو فعال ہونے،رابطہ عوام مہم شروع کرنے اور تنظیمی سرگرمیاں فوری طور پر مکمل کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خواتین تحریک انصاف کا پیغام محبت زیادہ سے زیادہ خواتین میں پہنچائیں اور انہیں تحریک انصاف میں شامل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -