پاکستانی نژاد 8 سالہ بچی نے یوٹیوب چینل کے ذریعے قرآن پڑھنا اور سکھانا شروع کر دیا
لاہور(پ ر) پاکستانی نژاد 8 سالہ بچی ہتیم صفدر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم، یوٹیوب چینل کے ذریعے لوگوں کو قرآن پاک پڑھنا اور سکھانا شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ بچی قرآن پاک کی طرح اپنی دوسری تعلیم میں بھی بہت قابل ہے۔ حال ہی میں اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کمپیوٹر کوڈنگ مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ سکول کی سطح پر بھی بے شمار کامیاب سمیٹ چکی ہے۔ہتیم صفدر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا جذبہ رکھتی ہے۔ جو کوئی بھی اس بچی سے یوٹیوب پر قرآن پاک پڑھنا اور سیکھنا چاہتے ہیں وہ اس کے چینل ”Learn Quran with Hateem“ کو چالو کر سکتے ہیں۔