عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، رانا نثار راٹھ
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جارہاہے، پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرناہی عمران خان کاطرہ امتیاز ہے۔ عوام کرپٹ مافیا کے لوگوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے۔
پاکستان کے غیورعوام نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو سینے سے لگاکر موجودہ حکومت کابھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سلطانکے پر پی ٹی آئی کارکنوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہے جتنا بھی شورشراب کریں۔ عوام ان کے چالوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کو ملک وقوم کی نہیں ذاتی مفادات عزیز ہیں اورذاتی مفادات کے حصول کیلئے اکھٹے ہونے والوں کا اکھٹے ہونے سے قبل ہی شیرازہ بکھرگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے انقلابی اقدامات اوران کی کارکردگی سے مطمئن ہیں عوام نے عمران خان کے وژن کو سینے سے لگارکھاہے۔کیونکہ عمران خان کے وژن میں ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کاراز پوشیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکاہے ملکی معیشت درست سمت میں جارہاہے، عوامی مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں، لوگوں کی محرومیوں کاازالہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہے لیکن بعض لوگوں کوعوام کی خوشحالی اورحکومت کی بہترکارکردگی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ترقی کی دشمن اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے اکھٹے ہورہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ یہ ملک ترقی کرے اورملک میں عوام خوشحالی ہو، لیکن عوام ان کے چالوں میں ہرگز نہیں آئیں گے۔