ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کی پی سی ٹی بی کیخلاف احتجاج کی تیاریاں شروع

ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کی پی سی ٹی بی کیخلاف احتجاج کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)ٹیکسٹ بک پبلیشرز ایسوسی ایشن نے پی سی ٹی بی کی پالیسیوں کے خلاف انوکھے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جسکے لیے ہزاروں رکشے کرائے پر حاصل کرلیے ہیں جن کے پیچھے بورڈ کے خلاف احتجاجی فلیکسیں آویزاں کرنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔ یہ رکشے تعلیمی اداروں کے باہر کھڑے ہوا کریں گے تاکہ بچوں کے والدین کو یہ پیغام دیا جا سکے درسی کتب مہنگی ہونے کا ذمہ دار پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا کمیشن مافیا ہے۔ چینی آٹے کے مافیا کی طرح بورڈ پر قابض کمیشن مافیا عوام کو سستی کتب کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک پبلیشرز ایسوسی ایشن کے صدر فواز نیاز کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو سستی اور معیاری درسی کتب فراہم کرنا چاہتے ہیں لیکن بورڈ کا کمیشن مافیا اس کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ اس لیے ہم عوام کی آگاہی کے لیے بورڈ کے کرپشن مافیا کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔