حکومت خواتین ملازمین کے حقوق کی پاسداری یقینی بنائیں،ویمن ورکرز الائنس

حکومت خواتین ملازمین کے حقوق کی پاسداری یقینی بنائیں،ویمن ورکرز الائنس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)خواتین ملازمین کے اتحاد (ویمن ورکرز الائنس)کی راہنماء سمیرا عابد، ڈاکٹر شہلا جاوید،افشاں خان،پروجیکٹ کوآرڈینیٹرساجد علی ایڈووکیٹ نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں خواتین ملازمین کے حالاتِ کار میں بہتری کے لیے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں بشمول لیبر ڈپارٹمنٹ، محتسب برائے انسدادِجنسی ہراسانی، قانون سازوں، اور انسانی حقوق کے کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے خواتین ملازمین کے قانونی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ خاص طور پر کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے خلاف قانون کے مؤثر نفاذ اور خواتین کے لیے علیحدہ بیت الخلا کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -