یورپی یونین کے سفیر کی صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین سے ملاقات

 یورپی یونین کے سفیر کی صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ایچ ای آندرو کمینارا سے صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے نیومنسٹر بلاک میں ایک ملاقات کی۔ ملاقات میں جی ایس پی پلس کی حیثیت، پاک یورپ تعلقات، مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق، مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ ٹریٹی ایمپلی مینٹیشن سیل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
 صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے یورپی یونین کی سفیر کو پنجاب بھر میں  مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات، سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ،، مذہبی اقلیتی مشاورتی کونسلوں کے قیام، انسانی حقوق سے متعلق ضلعی کمیٹیوں کے قیام، سول انتظامیہ میں سرکاری ملازمتوں،ہائر ایجوکیشن میں دو فیصد کوٹہ وغیرہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخو بی آگاہ رہتے ہوئے ہر قسم کے تشدد کی روک تھام، خواتین کے حقوق کی حفاظت اور بالخصوص بچوں سے جنسی زیادتی کے انسداد کے حوالے سے موثر قانون سازی یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یورپی پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس کی حیثیت میں توسیع کے لئے پاکستان کی مدد کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ آج دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک پاکستان ایک پْرامن ملک بن کر ابھر رہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ پیار و محبت کی بات کی مگر بھارت کیجانب سے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں اور اپنے ہی ملک میں متنازعہ شہریت بل کی وجہ سے علاقائی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور امن قائم کرنے کیلئے یورپی یونین پارلیمنٹ اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے پنجاب بھر میں انسانی حقوق بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے لئے کئے جانیوالے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں کمیٹیوں کے قیام، اقلیتوں کے لئے ملازمت کے مواقع، اقلیتی نوجوانوں کے لئے میرٹ پر وظائف اور مالی معاونت، نکاح کو ڈیجیٹل طریقے سے رجسٹرڈ کرنا، گھریلو تشدد اور مذہب کی جبری طور پر تبدیلی کے خلاف قانون سازی، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نفرت انگیز تقریر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ایکشن، اقلیتی قیدیوں کے لئے سزاؤں میں کمی و معافی،ں کے خلاف کمیٹیوں کی تشکیل توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال، خواتین پر تیزاب پھینکنے اور گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی اور دیگر اہم  کے بارے میں اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔یورپی یونین کی سفیر ایچ ای آندرو کمینارانے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی انسانی حقوق کے تحفظ بالخصوص مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حق آزادی کے لیئے اپنی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔ اجلاس کے اختتام پرصوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی جانب سے محکمہ انسانی حقوق کی تیار کردہ کتاب:وائٹ ان فلیگ: بھی تحفے میں پیش کی گئی۔