46 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کے انجکشن لگ چکے، ڈی سی

46 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کے انجکشن لگ چکے، ڈی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)  ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ٹائیفائڈ مہم کے حوالے سے کریسنٹ ماڈل ہائی سیکنڈری سکول شادمان اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے سکول اور ہسپتال میں فکسڈ ٹائیفائڈ ٹیموں کا جائزہ لیا اور ٹائیفائڈ ٹیموں سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ٹائیفائڈ ٹیموں کے کام کو چیک کیا اور بچوں کو ٹائیفائڈ انجکشن لگائے جانے کے طریقے کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ 46 لاکھ سے زائد اب تک بچوں کو ٹائیفائڈ کے انجکشن لگائے جا چکے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ بچوں سے انجکشن لگائے جانے کے حوالے سے پوچھا کہ آیا انہیں انجکشن لگائے گئے ہیں کہ نہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹائیفائڈ مہم کامیابی سے جاری ہے۔