عمران خان نے آخر کار دو پاکستان بناہی دئیے،اشرف بھٹی

عمران خان نے آخر کار دو پاکستان بناہی دئیے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آخر کار دو پاکستان بناہی دئیے ہیں ان کے نئے پاکستان میں شامل،چینی آٹا،سیمنٹ،بجلی اور قرضہ داروں کو تو مسلسل این آر او دیا جار ہا ہے۔
 جبکہ پرانے پاکستان کے نظریاتی سیاسی لوگوں کو اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں سے وفاداری کی سزا کے طور پر بلا وجہ جیلوں میں بند کیا جارہا ہے۔وہ اپنے آفس بھٹہ چوک میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے ایک حصے میں وزیر اعظم کے نئے پاکستان کی مٹھی بھر اشرافیہ شامل ہے اور اس کے دوسرے حصے میں پاکستان کی غریب عوام ہیں جن کو وہ روز مہنگائی کے ڈروں حملوں کے ٹیکے لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرول بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لئے ایک ڈیتھ وارنٹ کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔اقتصادی پہیہ جام ہوچکا ہے۔حکومت تیل گیس بجلی پر حکومتی ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے کی بجائے عوام پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اور عوام پر روزانہ کی بنیادوں پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی عوام کے لئے ایک عوام دشمن حکومت ثابت ہو چکی ہے۔