الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن اور پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے مابین معائدہ

الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن اور پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے مابین معائدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)سٹی رپورٹر)الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن اورحکومت پنجاب کے پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام نے ایک دوسرے کے تجربات اور جدید تکنیکی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن اور پنجاب ہیپاٹاٹس کنٹرول پروگرام کے مابین مفاہمی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر سفیان احمد خان، منیجر طارق وحید اور پنجاب ہیپاٹاٹس کنٹرول پروگرام کی جانب سے پروگرام منیجر ڈاکٹر خالد محمود اورپروفیسر ڈاکٹر محمدزاہد لطیف موجود تھے۔ اس موقع پر سفیان احمد خان اور ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ معاہدے کی رو سے دونوں ادارے ملکر پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کی مفت اسکریننگ،علاج اور ویکسی نیشن کا اہتمام کریں گے۔