ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بزنس سیکٹر کا کردار ناقابل فراموش ہے،شیخ شبیر

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بزنس سیکٹر کا کردار ناقابل فراموش ہے،شیخ شبیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے کہا ہے کہ بزنس سیکٹر ملکی معیشت کا اہم ستون ہے۔ معاشی اسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور ملک میں بے روزگاری غربت کے خاتمے کیلئے بزنس سیکٹر کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ حکومت کاروباری مراکز تاجروں دکانداروں مینوفیکچرر امپورٹر اور ایکسپورٹر کو ریلیف دے تو ملک معاشی بھنور سے نکل آئے گا۔ مہنگائی کی خوفناک لہر میں اندرون ملک اور بیرون ملک بزنس مین کیلئے کاروباری امور کو جاری رکھنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ حکومت پٹرول کی قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنائے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اثرات گراس روٹ لیول تک آتے ہیں۔

 حکومت ملک میں معاشی اصلاحات کا ایجنڈا معاشی حالات میں توازن اور اشیائے ضررویہ کی قیمتوں میں استحکام لے کر آئے۔ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے بزنس سیکٹر کی مشکلات اور مسائل کاخاتمہ ناگزیر ہے۔ انشااللہ سنہرا اور روشن مستقبل قوم کا منتظر ہے۔ سی پیک اور گوادر پراجیکٹس قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ حکومت تیز رفتار معاشی دوڑ میں ملکی معیشت کو اقوام عالم کے ہم پلہ لانے کیلئے تاجر کو ریلیف دے۔ ٹیکسز اور ہیوی ڈیوٹیز میں کمی لاکر عالمی معاشی راہداریوں میں پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -