ضمنی اور سینیٹ انتخابات حکمرانوں کیلئے ریفرنڈم ثابت ہوں گے، عدنان اصغر ہنجرا

ضمنی اور سینیٹ انتخابات حکمرانوں کیلئے ریفرنڈم ثابت ہوں گے، عدنان اصغر ہنجرا

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لاھور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا اور شعبہ خواتین کی شبانہ کوثر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات اور سینیٹ انتخابات حکمرانوں کے لئے ریفرنڈم ثابت ہوں گے۔ یہ الیکشن ان کی عوامی مقبولیت کا پول کھول کر رکھ دیں گے اور ان کو اپنی عوامی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو بری طرح مسترد کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کی غیر محفوظ حکومت کے گھونسلے  سے سینیٹ انتخابات سے قبل پرندے اڑنا شروع ہو گئے ہیں حکومت نے عوام کو منگاہی غریب بیروزگاری اور لاقانونیت کے تحفے دئیے ہیں۔

 اس ناکام حکومت کی وجہ سے غریب کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی حکومت کو یاد کر رہے ہیں جہاں ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر اور ان کی دہلیز پر حل کیے جاتے تھے انشااللہ 2023 کا الیکشن تحریک انصاف کے ابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا یہی وجہ ہے کہ حکومت  کو اپنے پارلیمنٹرین  پر بھروسہ نہیں رہا اور نہ پارلیمنٹرین کو حکومت پر بھروسا رہ گیا ہے اسی وجہ سے وہ حکومت کی کشتی سے ایک ایک کرکے اترنا شروع ہوگئے ہیں جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -