16دانش سکولوں میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ مکمل

  16دانش سکولوں میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ مکمل

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب بھر میں قائم 16دانش سکولوں میں چھٹی جماعت میں داخلہ کے لیے کرونا ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انٹری ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔دانش سکولز میں چھٹی جماعت کے لیے مجموعی طور پر 1760 نشستوں پر 10ہزار 5 سو طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصّہ لیا۔ جن میں سے 10فیصد کوٹہ سیلف فنانس کا ہے۔ جبکہ 1366نشستیں مستحق طلبہ و طالبات کی ہیں۔ وائس چیئرپرسن پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹرز آف ایکسی لینس اتھارٹی سمیرا احمد نے کہا ہے کہ پنجاب دانش سکولز کے شاندار تعلیمی نتائج اور بہترین رہائشی سہولیات کے باعث والدین کو  دانش سکولز پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات پنجاب دانش سکولز میں داخلہ کے خواہشمند ہیں۔

 اْنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے باعث دانش سکولز کا شمار بہترین تعلیمی اداروں میں ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -