ایپکا قائدین کا اسلام آباد دھرنے سے واپسی پر شاندار استقبال

ایپکا قائدین کا اسلام آباد دھرنے سے واپسی پر شاندار استقبال

  

لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن اورایپکا لاہور ڈویژن لاہور کے صدر ناصر رحمت اور وفد کا اسلام آباد میں کامیاب احتجاج اور دھرنے کے بعد واپسی پرشاندار استقبال کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری اینڈ وائس چیئرمین اگیگا،طارق نیازی،چیئرمین اور نائب صدر ایپکا پنجاب جاوید اقبال شرقپوری، ایگزیکٹو ممبرز کاشف حمید، کاشف کریم،  شہزاد کھوکھر، عمر خان، محمد عاشق، یونس قادری اعجازچودھری عبدالرزاق بلال افضل سلیم حقانی محمد حسن اور دیگر ملازمین نے پھولوں کے ہارپہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ ملازمین کی جانب سے ایسوسی ایشن اور ایپکا قائد محمد سلطان مجددی کے لئے پرجوش نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر صدر ناصر رحمت نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخرہے کہ وہ سخت حالات، شدید آنسو گیس شیلنگ، لاٹھی چارج  کے باعث بیہوش اور زخمی ہونے کے باوجود ثابت قدم رہے اور کامیاب لوٹے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -