مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی 9سالہ بچی کی بے حرمتی اور اغوا ء کی ناکام کوشش

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی 9سالہ بچی کی بے حرمتی اور اغوا ء کی ناکام کوشش

  

 سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کے تین اہلکاروں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے میں ایک کشمیری بچی کی بے حرمتی کے بعد اغوا کرنے کی ناکام کوشش۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نو سالہ بچی جو اپنے گھر کے باغ میں بہن کے ہمراہ موجود تھی کی تین فوجیوں نے بے حرمتی کرنے کے بعد اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم قریب ہی موجود اس کی بہن نے چیخ و پکار شروع کر دی جس پر مقامی لوگ بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے جس پر فوجی اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاندان نے واقعے میں ملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ فوج متاثرہ خاندان کو مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ بڑھارہی ہے اور انہیں ہراساں کیاجارہا ہے۔ ادھر انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بچی کی بے حرمتی اور اغوا کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل ظاہرکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کونسل سے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ د

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -