الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے وقت امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی حاضری لازمی قرار دے دی

       الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے وقت امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے وقت امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی حاضری لازمی قرار دے دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدوار اپنے تجویز اور تائید کنندگان کو سکروٹنی کے وقت ہمراہ لائیں،تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کی غیرحاضری کی صورت میں کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب کے تائید اور تجویز کنندگان کے دستخطوں کے اصل ہونے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -