وزیر اعظم آج کراچی جائینگے وفاقی کابینہکا اجلاس ملتوی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان آج کراچی جائیں گے،جس کی وجہ سے ان کی زیر صدارت ہونیوالا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتو ی کر دیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بروز منگل کو ایک روزہ دورہ پر کرا چی پہنچیں گے جہا ں و ہ جاری امن مشق 21کی تقریب میں شرکت کریں گے اور امن مشقوں کا معائنہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورہ کرا چی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی سندھ کے ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی اتحادی جماعتو ں کے رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہیں،وزیراعظم سینیٹ انتخا بات کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم کراچی