وفاقی حکومت کانواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ 

  وفاقی حکومت کانواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد 16فروری رات 12بجے ختم ہو گئی ہے،نواز شریف کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہے اور وہ عدالتی مفرور ہیں۔ ذرائع کے مطابق  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے  ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی معیاد 16فروری رات 12بجے ختم ہوگئی،سابق وزیراعظم نوازشریف کا نواز شریف کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہے، وزارت داخلہ نے  نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ  کے حکام کا موقف ہے کہ  نوازشریف عدالتی اشتہاری ہیں  اس لئے ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی، اب اگر نوازشریف سفر کرنا چاہیں گے تو ان کو ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے ذریعے کرنا ہوگا، ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے حصول کیلئے انہیں وزارت خارجہ سے رجوع کرنا ہوگا، ان کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے۔(اح+آچ)
نواز شریف پاسپورٹ

مزید :

صفحہ اول -