سپریم کورٹ نے ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق محکمہ تعلیم کی رپورٹ واپس کردی

  سپریم کورٹ نے ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق محکمہ تعلیم کی رپورٹ واپس ...

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان  نے ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق محکمہ تعلیم کی رپورٹ واپس کردی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی ملک بھرمیں یکساں نصاب پر رپورٹ واپس کردی اور کہا کہ محکمہ تعلیم کی رپورٹ عدالت حکم کے مطابق نہیں۔سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری تعلیم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرائی جائے۔

 محکمہ تعلیم 

مزید :

صفحہ اول -