صحرائی علاقوں میں مشقیں جنگی استعداد کار بڑھانے کیلئے جاری ہیں: جنر ل باجوہ 

  صحرائی علاقوں میں مشقیں جنگی استعداد کار بڑھانے کیلئے جاری ہیں: جنر ل ...

  

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھور کے قریب صحرائے تھر میں جدار الحدید مشقوں کا معائنہ کیا۔ جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں کے تربیتی معیار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مشقوں میں شریک افسران اور جوانوں کے تربیتی معیار کو سراہا اور کہا کہ مسلسل تربیت اور بلند معیار امن کی ضمانت ہے۔یہ جنگی مشقیں صحرائی علاقوں میں جنگی استعداد کار بڑھانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقوں جدار الحدید میں انفنٹری کے دستے شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مشقیں 28 فروری تک جاری رہیں گی۔

جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -