مودی سرکار کی ہندو تو اناپالیسی خطے میں امن کیلئے خطرہ: شاہ محمود قریشی 

مودی سرکار کی ہندو تو اناپالیسی خطے میں امن کیلئے خطرہ: شاہ محمود قریشی 

  

کراچی(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بحرہند میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاو کا باعث ہے، مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔ کراچی میں میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے قیام کیلئے اقدامات کیے، 40 ممالک کا امن مشق میں شرکت خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا اہم ہے، پانیوں کے مسائل پالیسی میکرز کے لیے چیلنج ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلواکانومی ایک نیا نظریہ ہے جو مستقبل میں معیشت مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اہم میری ٹائم سٹیٹ ہے، ہماری نیوی امن کے فروغ کے لیے ہمیشہ آگے آگے رہی ہے۔ پاک بحریہ کا ایک جہاز اس وقت بھی افریقہ میں انسانی امداد کے مشن پر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ گوادر پورٹ منصو بہ گیم چینجز ہے جس سے نئے کاروبار اور کوسٹل انڈسٹریز کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ محل و قوع کے حساب سے اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی(آ ج) منگل کو مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کی خصوصی دعوت پر مصر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے،  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ   پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعاون کے حوالے سے موجود فریم ورک، جن میں مشترکہ وزارتی کمیشن،  مشترکہ بزنس کونسل، اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں چالیس سے زیادہ معاہدے، مستحکم دو طرفہ تعلقات کا مظہر ہیں ، ایک عربی ملک ہونے کے ناطے مصر کا مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ہے، افریقی ممالک کے ساتھ گہرے روابط کے پیش نظر، مصر کو افریقہ کیلئے ایک اہم گزرگاہ کا درجہ حاصل ہے،پاکستان اپنی انگیج افریقہ پالیسی اور مسلم ممالک کے ساتھ برادرانہ مراسم کے حوالے سے مصر کو بہت اہمیت دیتا ہے 

شاہ محمود

شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -