یمن میں حکومت کا حامی  اعلی فوجی کمانڈر مارا گیا

    یمن میں حکومت کا حامی  اعلی فوجی کمانڈر مارا گیا

  

عدن، یمن (شِنہوا)یمن کی حکومت نواز فورسز کا ایک اعلی سطحی کمانڈر ملک کے شمال مشرقی صوبہ مآرب میں حوثی فوج کے ساتھ جاری لڑائیوں کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔مآرب کی مقامی اتھارٹی کے ایک حکومتی عہدیدار نے شِنہوا کو بتایا کہ حوثیوں نے صوبہ مآرب کے مغربی ضلع صرواح  پر ایک میزائل داغا جس میں پیدل فوج کی بریگیڈ 203 کے کمانڈر بریگیڈیئر محمد السعودی اور اپنے متعدد محافظوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔اس عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ السعودی اس وقت میزائل حملے میں ہلاک ہوئے جب وہ صرواح میں حوثیوں کے ساتھ جاری لڑائی میں حکومت نواز فورسز کی قیادت کر رہے تھے۔لڑائیاں اب بھی شدت سے جاری ہیں کیونکہ تیل کی دولت سے مالا مال صوبہ مآرب کو حکومت کی گرفت سے مکمل طورپر چھیننے کیلئے حوثیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

یمن

مزید :

صفحہ اول -