ہمارے ساتھ ہو یا دہشتگردوں کے؟ اردوان کا امریکہ سے موقف واضح کرنے کا مطالبہ

  ہمارے ساتھ ہو یا دہشتگردوں کے؟ اردوان کا امریکہ سے موقف واضح کرنے کا مطالبہ

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ساتھ ہو یا دہشت گردوں کیساتھ،، ترک صدر طیب اردوان نے امریکا سے اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔عراقی کردستان میں ترک فوجیوں کی ہلاکت رد عمل دیتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکا کردش دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ امریکا واضح کرے کہ وہ کرد دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا ترکی کے ساتھ۔انہوں نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان کو مذاق قرار دیا جس میں کرد ملیشیا کے ہاتھوں ترک شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

اردوان

مزید :

صفحہ اول -