30روز کا میڈیکل اور 3ماہ کا ورک ویزا 48گھنٹے میں مل سکے گا

  30روز کا میڈیکل اور 3ماہ کا ورک ویزا 48گھنٹے میں مل سکے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے ویزا پالیسی میں تبدیلیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ قلیل مدتی ویزا درخواستوں کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق غیر ملکیوں کو پاکستان کا 30 روز کا میڈیکل اور تین ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں مل سکے گا۔ دستاویز کے مطابق غیر ملکیوں کو تین ماہ تک کا میڈیکل ویزا 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا، جسے 1 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے تاہم ایک سال کا میڈیکل ویزا کی درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کیا جائے گا اور اس کیلئے درخواست گزار کی سیکیورٹی کلیئرنس اور متعلقہ ہسپتال کے لیٹر لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔غیر ملکی پاکستان میں ورک ویزا پر بھی آ سکیں گے، تین ماہ تک کے ورک ویزا کی درخواستوں پر فیصلہ 48 گھنٹے میں ہوگا۔ قلیل المدتی ورک ویزا سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط نہیں ہوگا، تین ماہ کیلئے ورک ویزے میں 2 سال تک کی توسیع ہو سکے گی، جس کیلئے معاہدہ ملازمت، سی وی، کمپنی، لیٹر، پروفائل اورایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی قرار دیئے گئے، اس کیساتھ ساتھ طویل مدتی ورک ویزا کیلئے سیکورٹی کلیئرنس، سرمایہ کاری بورڈ کا لیٹر لازمی ہوگا۔حصول تعلیم کیلئے پاکستان آنیوالے غیر ملکیوں کو 2 سال کا ویز جاری کیا جائے گا، سٹڈی ویزہ کیلئے سیکورٹی اداروں کی کلیئرنس اور غیرملکی طالب علم یا طالبہ کو اپنے ملک سے متعلقہ وزارت کا این او سی بھی درخواست کے ساتھ دینا ہوگا۔

ویزا پالیسی

مزید :

صفحہ اول -