زینب الرٹ ایکٹ پر عدم عملدرآمد،سندھ ہائیکورٹ کاوفاقی حکومت کو نوٹس

    زینب الرٹ ایکٹ پر عدم عملدرآمد،سندھ ہائیکورٹ کاوفاقی حکومت کو نوٹس

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں زینب الرٹ ایکٹ پرعملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست کے حوالے سے وفاقی حکومت اورڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں بچوں کے اغوا اورزیادتی کے معاملے پرزینب الرٹ ایکٹ پرعمل درآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین سے 2مارچ تک جواب طلب کرلیا۔درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ ریسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ مارچ 2020ء میں منظور ہوا۔ایکٹ کے تحت چائلڈ پروٹیکشن ایڈوائزری بورڈ بھی تاحال نہیں بن سکا۔بچوں کے اغوا کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایکٹ پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔

اینب الرٹ ایکٹ 

مزید :

صفحہ اول -