اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا، شبلی فراز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے ،یہ جان لیں کہ عوام کرپشن کی حمایت میں نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں،عمران خان کی کرپٹ نظام اور اسکے بینیفشرز کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ استعفے دینے میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا جلسے منسوخ کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ" سیاسی کنفوژڈ"ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم بلخصوص مسلم لیگ ن کے ذاتی مفاد کے تحفظ کیایجنڈے کومسترد کردیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ جان لیں کہ عوام کرپشن کی حمایت میں نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کرپٹ نظام اور اسکے بینیفشرز کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی،بغض عمران میں یہ لاکھ جتن کر لیں عوام ان کی کسی تحریک کے ساتھ نہیں اورنہ ہی ہونگے۔
شبلی فراز