بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے تمام نوٹیفکیشنز اور نقشہ جات طلب کر لیے 

  بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے تمام نوٹیفکیشنز اور نقشہ ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں تمام نوٹیفیکیشنز اور نقشہ جات طلب کر لیے۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیغ۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں تمام نوٹیفیکیشنز اور نقشہ جات طلب کر لیے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ آرڈیننس اجراء کے باعث الیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کی جانے والی حلقہ بندیاں اور تمام انتظامات غیر مؤثر ہوگئے ہیں۔ نمائندہ پنجاب حکومت نے کہاکہ پنجاب حکومت بلدیاتی آرڈیننس اجراء  بدنیتی پر مبنی نہیں، نہ ہی مقصد الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے،پنجاب بلدیاتی حکومت آرڈیننس کے اجراء  سے الیکشن کمیشن کا دیا گیا شیڈیول متاثر نہیں ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی آرڈینس اجراء سے الیکشن اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کا سارا عمل دوبارہ کرنا پڑیگا،پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی انتخابات میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں، آرڈینس اجراء کے بعد پنجاب میں حد بندیاں دوبارہ کرنی پڑیں گی۔ سیکرٹری لوکل گور نمنٹ پنجاب کے مطابق پنجاب میں آرڈینس اجراء کے بعد بلدیاتی انتخابات نوٹی فیکشنز اور نئے نقشہ جات ایک ہفتے میں جمع کرا دیں گے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -