سندھ کی 2اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی الیکشن آج ہو گا

سندھ کی 2اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی الیکشن آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو گی۔پی بی 30 پشین، پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر میں پولنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔پولنگ صبح  8 بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔بلوچستان اسمبلی کا حلقہ پی بی 20 پشین تھری دو تحصیلوں سرانان اور حرمزئی پر مشتمل ہے۔ یہ نشست جے یو آئی ف کے رکن اسمبلی سیدفضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس بار جے یوآئی ف کے امیدوار سید عزیز اللہ آغا اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عصمت اللہ ترین کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 210ہے، جن میں 88 ہزار 34 مرد، 69 ہزار 196خواتین ووٹرز ہیں۔حلقہ پی ایس 43 کے ضمنی انتخابات کیلئے 132 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 37 پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین اور37 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔الیکشن ڈیوٹی کیلئے خواتین اہلکاروں سمیت 16 پولیس اہلکار تعینا ت کئے گئے ہیں۔اس انتخاب میں مجموعی طور پر سات امیدوار حصہ لے رہے۔ تاہم پیپلزپارٹی کے جام شبیر علی اور پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو اہم امیدواروں کے طور پر آمنے سامنے ہیں۔کراچی کے ضلع ملیر کی صوبائی نشست حلقہ 88 میں بھی آج انتخابات ہورہے ہیں۔پیپلز پارٹی اپنی نشست کا دفاع کرے گی جو صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ بلوچ کے صاحبزادے، پی ٹی آئی سے جان شیر خان جونیجو اور ایم کیو ایم سے سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد مد مقابل ہوں گے۔
 ضمنی الیکشن

مزید :

صفحہ اول -