سی پیک اتھارٹی معاشی سرگرمیوں کیلئے کردار ادا کریگی،عاصم باجوہ

    سی پیک اتھارٹی معاشی سرگرمیوں کیلئے کردار ادا کریگی،عاصم باجوہ

  

اسلام آباد/فیصل آباد(آئی این پی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے پیر کو اقتصادی راہداری منصوبوں سے منسلک فیڈمک کے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، عاصم سلیم باجوہ نے چھ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے اور ترسیلی نظام سے متعلق فیڈمک کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

عاصم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -