بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید 

      بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید 

  

  کوئٹہ،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گر د وں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں قومی شاہراہ کی حفاظت کیلئے قائم فرنٹیئر کور بلوچستان کی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ سے سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جا ر ی ہے۔ ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں نے حملہ اتوار کی شب کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ ر شید احمد نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔انہوں نے شہید سپاہی کیلئے خصو صی دعا کرتے ہوئے کہا ملک و قوم کی سلامتی و بقاء کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

سپاہی شہید

مزید :

صفحہ اول -