کورونا سے مزید 26افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 12ہزار 333ہو گئی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید26افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 12ہزار 333ہوگئی، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہز ا ر 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدا د و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 268، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، خیبر پختو نخو ا میں 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940، اسلام آباد میں 42 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزا ر 487 مریض زیر علاج ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 19 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد84 لاکھ 66 ہزار 117 ہو گئی ہے، اب تک 5 لاکھ 25 ہزار 997 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 680 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد میں پنجاب میں 5 ہزار 51، سندھ میں 4 ہزار 219، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 995، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 281 مریض شامل ہیں۔
کورونا اموات