جمعیت علماء اسلام پاکستان کا انتخابی نشان بدستور ”کتاب“ ہے،الیکشن کمیشن

  جمعیت علماء اسلام پاکستان کا انتخابی نشان بدستور ”کتاب“ ہے،الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے کہاہے جمعیت علماء اسلام پاکستان کا انتخابی نشان بدستور ”کتاب“ ہے۔پیر کو سوشل میڈیا میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے گردش کرنیوالے نوٹیفکیشن جس میں یہ درج ہے کہ جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان)کا انتخابی نشان ”کتاب“ کی بجائے ”قلم“ ضمنی الیکشن کے امیدواروں کو الاٹ کیا جائیگا جعلی ہے،الیکشن کمیشن پاکستان اس بات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کا انتخابی نشان بدستور ”کتاب“ ہے۔ضمنی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (پاکستان)کے تمام امیدوار”کتاب“ کے نشا ن پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -