جسٹس قاضی فائز کیخلاف عدالتی حکم، سپریم کورٹ کا اپنے جج کیساتھ ایسا رویہ بار، بنچ دونوں کے مفاد میں نہیں، پاکستان بار کونسل 

جسٹس قاضی فائز کیخلاف عدالتی حکم، سپریم کورٹ کا اپنے جج کیساتھ ایسا رویہ ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کے خلاف چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کی طرف سے پاس کئے گئے آرڈر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا اپنے ممبر جج کے ساتھ ایسا رویہ بار اور بنچ دونوں کے مفاد میں نہیں،بار کونسل نے اس حوالے سے سپریم کورٹ سے اپنے آرڈر پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کونسل کی میٹنگ کی کال دیدی ہے۔پاکستان بار کونسل نے گزشتہ روز جاری اپنے ایک اور اعلامیہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کی جانب سے ججز چیمبر کا گھیراؤ کرنے کے عمل کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء برادری کا ایسا عمل بلاشبہ کسی صورت وکلاء برادری کی عزت کا سبب نہیں بن سکتا۔پاکستان بار کونسل نے اس مسئلے کے حل کیلئے چیف جسٹس  اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام لکھے گئے خط میں ان ملاقات کا وقت مانگتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان بار کونسل کے ممبران اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں موجودہ مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔

پاکستان بار

مزید :

صفحہ اول -