بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا، اسد عمر 

        بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا، ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 65 سال اور زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے  بیان میں  وفاقی وزیر اسد عمر نے  کہا کہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، 65 سال اور زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔

 اسد عمر 

مزید :

صفحہ اول -