آمدن سے زائد اثاثے،کیپٹن (ر) صفدر آج نیب میں پیش ہونگے 

    آمدن سے زائد اثاثے،کیپٹن (ر) صفدر آج نیب میں پیش ہونگے 

  

پشاور(آن لائن) قائد مسلم لیگ (ن) اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد، سابق ایم این اے کیپٹن (ر) صفدر آج نیب میں پیش ہونگے۔نیب خیبر پختونخوا میں ان کا بیان دوبارہ قلمبند کیا جائیگا،قومی احتساب بیورو انہیں اس سے قبل بھی طلب کر چکا ہے،کیپٹن(ر) صفدر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے، جعلی دستاویزات نیب میں جمع کرنے کے الزامات ہیں جبکہ کیپٹن (ر)صفدر نے جعلی دستاویزات جمع کر نے اور نیب ٹیم کیساتھ تلخ کلامی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

کیپٹن(ر)صفدر

مزید :

صفحہ اول -