وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کورونا میں مبتلا، گھر میں قرنطینہ 

  وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کورونا میں مبتلا، گھر میں قرنطینہ 

  

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ صوبائی وزیر نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے دو روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا حالیہ دنوں میں جتنے لوگ رابطے میں رہے، سب سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست ہے، موذی وا ئر س کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام لازمی احتیاط کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

مراد راس 

مزید :

صفحہ اول -