امیدہے وزیر اعظم کی وارننگ کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تو تب سے ہی ہمیں بیورو کریسی کے کچھ لوگوں کی طرف سے شکایات آرہی تھیں وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہی بیورو کریسی کو وارننگ دی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی اس وارننگ کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔وہا یشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کو کسی بھی جماعت کی سائیڈ لینے کی بجائے حکومت وقت اور ریاست کے قوانین کے تحت کام کرنا چاہئے جب وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے وزراء کوئی بھی پالیسی دیتے ہیں تو اس پر یقینی طور پر عمل درآمد کام کام بیورو کریسی کی ذمے داری ہوتی ہے۔
صداقت عباسی