افسوس!ایک لاڈلے کیلئے ملک  کو تجربہ گاہ بنا کررکھ دیا گیا 

افسوس!ایک لاڈلے کیلئے ملک  کو تجربہ گاہ بنا کررکھ دیا گیا 

  

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی وہ اپنے وزراء اور بیورو کریسی کو متعدد بار وارننگ دے چکے ہیں مگر اس کا قوم کو کوئی بھی فائدہ نہ ہوا میں یہاں پر آپکی توجہ وزیر اعظم کے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹر ویو کی طرف دلوانا چاہتی ہوں جس میں وزیر اعظم نے اس بات کااعتراف کیا تھا کہ بغیر تجربے اور بغیر تیاری کے آپکو حکومت نہیں لینی چاہئے اب ان کی کس بات پر اعتبار کیا جائے اور کس بات پر یقین نہ کیا جائے اس کا فیصلہ میڈیا خود ہی کر لے تو اچھا ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ اصل افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ایک لاڈلے کے لئے ملک کو تجربہ گاہ بنا کررکھ دیا گیا ہے۔

شازیہ مری 

مزید :

صفحہ اول -