کپتان خود ٹھیک نہیں اسلئے نیچے کام کرنیوالے بھی ٹھیک نہیں
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کا ملبہ کبھی اپوزیشن پر ڈالتے ہیں تو کبھی بیورو کریسی پر ڈال کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی کسی اور کو اس کا ذمے دار قرار دیتے ہیں حالانکہ ان کا اپنا یہ بیان ریکارڈ پر ہے کہ اگر کپتان ٹھیک ہو تو پھر ان کے نیچے کام کرنے والی اس کی اپنی ٹیم بھی ٹھیک پرفارم کرتی ہے اب ان کے بقول بطور کپتان وہ تو نہ صرف ٹھیک ہیں بلکہ نام نہاد ایماندار بھی ہیں مگر اب ان کی ٹیم جن کو کابینہ اور بیورو کریسی بھی کہتے ہیں وہ کیسے غلط ہو گئی ہے وہ دوسروں کوذمہ دار ٹھہرانے کی بجائے اپنی ہی کہی ہوئی بات پر عمل کرتے ہوئے تسلیم کریں کہ بطور کپتان وہ خود ہی ٹھیک نہیں ہیں اس لئے ان کے نیچے کام کرنے والی بیورو کریسی بھی ٹھیک کام نہیں کررہی ہے تو حالات خود بخود ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔
طلال چودھری