وزیراعظم جتنی مرضی وارننگ دیدیں وہ نااہل ہیں اور رہیں گے

وزیراعظم جتنی مرضی وارننگ دیدیں وہ نااہل ہیں اور رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ آپ وزیر اعظم کی کس بات اور کس وارننگ کی بات کریں گے انہوں نے تو یہ بھی کہا تھا کہ مجھ سے میری حکومت کی کارکردگی کے بارے میں ابتدائی سو دنوں کے بعد پوچھا جائے اور انہوں نے تو یہ بھی کہا تھا کہ میں اسمبلی آکر سوالوں کے جواب دیا کروں گا نہ انہوں نے سو دن کے بعد کی کارکردگی بتائی نہ انہوں نے اسمبلی آکر جواب دینا مناسب سمجھا اور نہ ہی اپنے کسی وعدے پر عمل کیا وہ جتنی مرضی وارننگ دیدیں وہ نااہل ہیں اور نااہل ہی رہیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملک ہے اور یہ وہی بیورو کریسی بھی ہے جو کہ ان کے آنے سے پہلے بہت اچھا پرفارم کررہی تھی پالیسی حکومت نے بنانی ہوتی ہے اور اس پر عمل درآمد بیورو کریسی نے کروانا ہوتا ہے جب حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں ہو گی تو اس میں بھلا بیورو کریسی کا کیا قصور ہے بہتر ہو گا کہ وہ گھر جائیں وگرنہ پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجے میں ان کو گھر جانا ہی پڑے گا۔
غلام بلور

مزید :

صفحہ اول -