ٹانک، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، قبائلی سمیت 4 جوان شہید، 7زخمی 

ٹانک، سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، قبائلی سمیت 4 جوان ...

  

  ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں ایک قبائلی سمیت 4 سیکورٹی فورسز کے جوان شہید 7 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا بائی پاس پر نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بناکر زور دار دھماکہ کیا جسکے نتیجے میں ایک قبائلی سمیت چار جوان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ دھماکے میں 7 جوان بھی شدید زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد سکاوٹس کیمپ وانا میں دینے کے بعد مزید علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل منتقل کردیا گیا، دھماکے میں جاں بحق اہلکاروں کی نمازہ جنازہ سکاوٹس کیمپ وانا میں ادا کردی گئی جسمیں اعلی فوجی و سول حکام نے شرکت کی، دریں اثناء سیکورٹی فورسز نے آج صبح وانا بائی پاس روڈ کے قریب علاقہ وچہ خوڑہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -