پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے والد کو سینٹ ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے والد کو سینٹ ٹکٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے والد سینیٹر لیاقت خان ترکئی کو باقاعدہ طور پر سینٹ الیکشن کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ اور پیر کے روز الیکشن کمیشن کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت خان ترکئی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر درخواست دی تھی جس پر پارٹی چیر مین وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیدی اور انہیں باقاعدہ طور پر پارٹی کی جانب سے جنرل سیٹ پر سینیٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -