ایبٹ آباد کے علاقہ جوگن میں 8ملین کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کا افتتاح 

  ایبٹ آباد کے علاقہ جوگن میں 8ملین کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کا افتتاح 

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے آج مری روڈ ایبٹ آباد کے علاقے جوگن میں 8 ملین روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا.اس منصوبے سے علاقے کو گیس کی سہولت فراہم ہوجاے گی جس کی طلب گزشتہ کافی عرصہ سے کی جارہی تھی.انھوں نے علاقے کے دیگر عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے یہاں ٹیوب ویل قائم کرینگے جس پر جلد کام شروع ہوگا. سیورج اور پل کے مسلے پر انھوں نے متعلقہ محکمے کے افسران کو علاقے میں بھیجنے کے احکامات جاری کئے جو جائزہ لیکر رپورٹ دینگے اور ان مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینگے. سپیکر مشتاق غنی نے علاقے کے عوام کا ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس علاقے میں نوجوانوں کے لئے کھیل کود کے مواقع پیدا کئے جا ریے ہیں اس اسی مقصد کی خاطر یہاں نہ صرف جمنازیم تعمیر ہوگا بلکہ سٹیڈیم کی بھی تعمیر ہوگی. انھوں نے اس بات کی نفی کی کہ کھیل کا سٹیڈیم یہاں سے دوسرے علاقے میں منتقل کیا جارہا ہے. انھوں نے واضح کیا کہ ان کے ہوتے ہوئے اس علاقے کا لوگوں کا حق کوئی بھی نہی چھی

مزید :

صفحہ اول -