خیبر پختونخوا کی بیرونی تعاون سے منصوبوں پر کارکردگی قابل ستائش: خسروبختیار 

    خیبر پختونخوا کی بیرونی تعاون سے منصوبوں پر کارکردگی قابل ستائش: ...

  

 اسلام آ باد (آ ئی این پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کی بیرونی تعاون سے جاری منصوبوں پر کارکردگی قابل ستائش ہے، ہماری حکومت کا ویژن ان منصوبوں کا فائدہ عوام تک پہنچانا ہے، خیبر پختونخواہ میں سیاحت، تعلیم و صحت اور ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبوں پر فوکس کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کے زیرِ صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں خیبر پختونخو میں اہم بیرونی تعاون سے جاری30 منصوبوں پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری اقتصادی امور اور ایڈیشنل چیف کمشنر خیبر پختونخواہ نے شرکت کی۔

خسرو بختیار 

مزید :

صفحہ اول -