گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات 

  گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر آندریاس فریریس نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل اٹلی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سفارتی تعلقات، سرمایہ کاری، سیاحت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اطالوی سرمایہ کار وں کے لئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گفتگو کرتے ہوئے اطالوی سفیر آندریاس فریریس نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -