شاہ محمود قریشی آ ج مصر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

 شاہ محمود قریشی آ ج مصر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

  

 اسلام آ باد (آ ئی این پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی(آ ج) منگل کو مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کی خصوصی دعوت پر مصر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے،  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ   پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعاون کے حوالے سے موجود فریم ورک، جن میں مشترکہ وزارتی کمیشن،  مشترکہ بزنس کونسل، اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں چالیس سے زیادہ معاہدے، مستحکم دو طرفہ تعلقات کا مظہر ہیں ، ایک عربی ملک ہونے کے ناطے مصر کا مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ہے، افریقی ممالک کے ساتھ گہرے روابط کے پیش نظر، مصر کو افریقہ کیلئے ایک اہم گزرگاہ کا درجہ حاصل ہے،پاکستان اپنی انگیج افریقہ پالیسی اور مسلم ممالک کے ساتھ برادرانہ مراسم کے حوالے سے مصر کو بہت اہمیت دیتا ہے 

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -