سوات، مینگورہ و گرد و نواح میں 3.9شدت کا زلزلہ 

سوات، مینگورہ و گرد و نواح میں 3.9شدت کا زلزلہ 

  

 سوات (آن لائن) سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں 3.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لو گوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہو ئے گھروں اور دفتروں سے باہر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات، مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 138 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ 

مزید :

صفحہ اول -