غیر شفاف انتخابات حقیقی جمہوریت کے ترجمان نہیں ہوسکتے،فیصل جاوید

غیر شفاف انتخابات حقیقی جمہوریت کے ترجمان نہیں ہوسکتے،فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ غیر شفاف انتخابات کبھی بھی حقیقی جمہوریت کے ترجمان نہیں ہوسکتے، عمران خان نوجوانوں اور خواتین کو سیاست میں لائے ہیں۔ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر شفافیت لانا چاہتے ہیں۔ انتخابات میں شفافیت بہت ضروری ہے۔ دھاندلی زدہ اور خریدوفروخت والے انتخابات حقیقی جموریت کے ترجمان نہیں ہوسکتے اس لئے وزیراعظم عمران خان ہونے والے سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے 2006میں سینیٹ انتخابات اوپن اور قابل شناخت ووٹ سے کروانے کے معاہدے پر دستخط کئے مگر بعدازاں مکر گئیں کیونکہ یہ انتخابات میں پیسوں کے لین دین کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتیں۔ یہ ہر حال میں سیکرٹ بیلٹ چاہتی ہیں۔سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلتا ہے اس کاواضح ثبوت منظرعام پر آنے والی ویڈیو ہے۔ عمران خان اپنے رشتے داروں کو نہیں نوازتے بلکہ میرٹ پر فیصلے کرتے ہیں۔ وہ خواتین اور نوجوانوں کو سیاست میں لائے کیونکہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم  کی جماعتیں روائتی سیاست کررہی ہیں جبکہ عمران خان کی سیاست ان سے مختلف ہے۔پی ڈی ایم کی جماعتیں لانگ مارچ سمیت چاہے جو مرضی کرلیں، انہیں ان کے کیسز میں ریلیف نہیں ملے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کو خوش آئند قراردیا۔
فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -